1۔تواریخ 3

داؤد بادشاہ کی اولاد

1حبرون میں داؤد بادشاہ کے درجِ ذیل بیٹے پیدا ہوئے:

پہلوٹھا امنون تھا جس کی ماں اخی نوعم یزرعیلی تھی۔ دوسرا دانیال تھا جس کی ماں ابی جیل کرملی تھی۔ 2تیسرا ابی سلوم تھا۔ اُس کی ماں معکہ تھی جو جسور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی تھی۔ چوتھا ادونیاہ تھا جس کی ماں حجیت تھی۔ 3پانچواں سفطیاہ تھا جس کی ماں ابی طال تھی۔ چھٹا اِترعام تھا جس کی ماں عِجلہ تھی۔ 4داؤد کے یہ چھ بیٹے اُن ساڑھے سات سالوں کے دوران پیدا ہوئے جب حبرون اُس کا دار الحکومت تھا۔

اِس کے بعد وہ یروشلم میں منتقل ہوا اور وہاں مزید 33 سال حکومت کرتا رہا۔ 5اُس دوران اُس کی بیوی بُت سبع بنت عمی ایل کے چار بیٹے سِمعا، سوباب، ناتن اور سلیمان پیدا ہوئے۔ 6مزید بیٹے بھی پیدا ہوئے، اِبحار، اِلی سوع، اِلی فلط، 7نوجہ، نفج، یفیع، 8اِلی سمع، اِلیَدع اور اِلی فلط۔ کُل نو بیٹے تھے۔ 9تمر اُن کی بہن تھی۔ اِن کے علاوہ داؤد کی داشتاؤں کے بیٹے بھی تھے۔

10سلیمان کے ہاں رحبعام پیدا ہوا، رحبعام کے ابیاہ، ابیاہ کے آسا، آسا کے یہوسفط، 11یہوسفط کے یہورام، یہورام کے اخزیاہ، اخزیاہ کے یوآس، 12یوآس کے اَمصیاہ، اَمصیاہ کے عزریاہ یعنی عُزیّاہ، عُزیّاہ کے یوتام، 13یوتام کے آخز، آخز کے حِزقیاہ، حِزقیاہ کے منسّی، 14منسّی کے امون اور امون کے یوسیاہ۔

15یوسیاہ کے چار بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یوحنان، یہویقیم، صِدقیاہ اور سلّوم تھے۔

16یہویقیم یہویاکین [a] عبرانی میں یہویاکین کا مترادف یکونیاہ مستعمل ہے۔ کا اور یہویاکین صِدقیاہ کا باپ تھا۔ 17یہویاکین [b] عبرانی میں یہویاکین کا مترادف یکونیاہ مستعمل ہے۔ کو بابل میں جلاوطن کر دیا گیا۔ اُس کے سات بیٹے سیالتی ایل، 18مَلکِرام، فِدایاہ، شیناضّر، یقمیاہ، ہوسمع اور ندبیاہ تھے۔ 19فِدایاہ کے دو بیٹے زرُبابل اور سِمعی تھے۔

زرُبابل کے دو بیٹے مسُلّام اور حننیاہ تھے۔ ایک بیٹی بنام سلومیت بھی پیدا ہوئی۔ 20باقی پانچ بیٹوں کے نام حسوبہ، اوہل، برکیاہ، حسدیاہ اور یوسب حسد تھے۔

21حننیاہ کے دو بیٹے فلطیاہ اور یسعیاہ تھے۔ یسعیاہ رِفایاہ کا باپ تھا، رِفایاہ ارنان کا، ارنان عبدیاہ کا اور عبدیاہ سکنیاہ کا۔

22سکنیاہ کے بیٹے کا نام سمعیاہ تھا۔ سمعیاہ کے چھ بیٹے حطّوش، اِجال، بریح، نعریاہ اور سافط تھے۔ 23نعریاہ کے تین بیٹے اِلیوعینی، حِزقیاہ اور عزری قام پیدا ہوئے۔

24اِلیوعینی کے سات بیٹے ہوداویاہ، اِلیاسب، فِلایاہ، عقّوب، یوحنان، دِلایاہ اور عنانی تھے۔

[a] عبرانی میں یہویاکین کا مترادف یکونیاہ مستعمل ہے۔
[b] عبرانی میں یہویاکین کا مترادف یکونیاہ مستعمل ہے۔