1۔تواریخ 24

خدمت کے لئے اماموں کے گروہ

1ہارون کی اولاد کو بھی مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہارون کے چار بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔ 2ندب اور ابیہو اپنے باپ سے پہلے مر گئے، اور اُن کے بیٹے نہیں تھے۔ اِلی عزر اور اِتمر امام بن گئے۔ 3داؤد نے اماموں کو خدمت کے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ صدوق اور اخی مَلِک نے اِس میں داؤد کی مدد کی (صدوق اِلی عزر کی اولاد میں سے اور اخی مَلِک اِتمر کی اولاد میں سے تھا)۔ 4اِلی عزر کی اولاد کو 16 گروہوں میں اور اِتمر کی اولاد کو 8 گروہوں میں تقسیم کیا گیا، کیونکہ اِلی عزر کی اولاد کے اِتنے ہی زیادہ خاندانی سرپرست تھے۔ 5تمام ذمہ داریاں قرعہ ڈال کر اِن مختلف گروہوں میں تقسیم کی گئیں، کیونکہ اِلی عزر اور اِتمر دونوں خاندانوں کے بہت سارے ایسے افسر تھے جو پہلے سے مقدِس میں رب کی خدمت کرتے تھے۔

6یہ ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے لئے اِلی عزر اور اِتمر کی اولاد باری باری قرعہ ڈالتے رہے۔ قرعہ ڈالتے وقت بادشاہ، اسرائیل کے بزرگ، صدوق امام، اخی مَلِک بن ابیاتر اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔ میرمنشی سمعیاہ بن نتنی ایل نے جو خود لاوی تھا خدمت کے اِن گروہوں کی فہرست ذیل کی ترتیب سے لکھ لی جس طرح وہ قرعہ ڈالنے سے مقرر کئے گئے،

71۔ یہویریب،

2۔ یدعیاہ،

83۔ حارِم،

4۔ سعوریم،

95۔ ملکیاہ،

6۔ میامین،

107۔ ہقوض،

8۔ ابیاہ،

119۔ یشوع،

10۔ سکنیاہ،

1211۔ اِلیاسب،

12۔ یقیم،

1313۔ خُفّاہ،

14۔ یسبِئاب،

1415۔ بِلجہ،

16۔ اِمّیر،

1517۔ خزیر،

18۔ فِضیض،

1619۔ فتحیاہ،

20۔ یحِزقیل،

1721۔ یکین،

22۔ جمول،

1823۔ دِلایاہ،

24۔ معزیاہ۔

19اماموں کو اِسی ترتیب کے مطابق رب کے گھر میں آ کر اپنی خدمت سرانجام دینی تھی، اُن ہدایات کے مطابق جو رب اسرائیل کے خدا نے اُنہیں اُن کے باپ ہارون کی معرفت دی تھیں۔

خدمت کے لئے لاویوں کے مزید گروہ

20ذیل کے لاویوں کے مزید خاندانی سرپرست ہیں:

عمرام کی اولاد میں سے سوبائیل،

سوبائیل کی اولاد میں سے یحدیاہ

21رحبیاہ کی اولاد میں سے یِسیاہ سرپرست تھا،

22اِضہار کی اولاد میں سے سلومیت،

سلومیت کی اولاد میں سے یحت،

23حبرون کی اولاد میں سے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یریاہ، امریاہ، یحزی ایل اور یقمعام،

24عُزی ایل کی اولاد میں سے میکاہ،

میکاہ کی اولاد میں سے سمیر،

25میکاہ کا بھائی یِسیاہ،

یِسیاہ کی اولاد میں سے زکریاہ،

26مِراری کی اولاد میں سے محلی اور مُوشی،

اُس کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد،

27مِراری کے بیٹے یعزیاہ کی اولاد میں سے سوہم، زکور اور عِبری،

28-29 محلی کی اولاد میں سے اِلی عزر اور قیس۔ اِلی عزر بےاولاد تھا جبکہ قیس کے ہاں یرحمئیل پیدا ہوا۔

30مُوشی کی اولاد میں سے محلی، عِدر اور یریموت بھی لاویوں کے اِن مزید خاندانی سرپرستوں میں شامل تھے۔

31اماموں کی طرح اُن کی ذمہ داریاں بھی قرعہ اندازی سے مقرر کی گئیں۔ اِس سلسلے میں سب سے چھوٹے بھائی کے خاندان کے ساتھ اور سب سے بڑے بھائی کے خاندان کے ساتھ سلوک برابر تھا۔ اِس کارروائی کے لئے بھی داؤد بادشاہ، صدوق، اخی مَلِک اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔