1۔تواریخ 2
یعقوب یعنی اسرائیل کے بیٹے
1اسرائیل کے بارہ بیٹے روبن، شمعون، لاوی، یہوداہ، اِشکار، زبولون، 2دان، یوسف، بن یمین، نفتالی، جد اور آشر تھے۔
یہوداہ کا نسب نامہ
3یہوداہ کی شادی کنعانی عورت سے ہوئی جو سوع کی بیٹی تھی۔ اُن کے تین بیٹے عیر، اونان اور سیلہ پیدا ہوئے۔ یہوداہ کا پہلوٹھا عیر رب کے نزدیک شریر تھا، اِس لئے اُس نے اُسے مرنے دیا۔ 4یہوداہ کے مزید دو بیٹے اُس کی بہو تمر سے پیدا ہوئے۔ اُن کے نام فارص اور زارح تھے۔ یوں یہوداہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔
5فارص کے دو بیٹے حصرون اور حمول تھے۔
6زارح کے پانچ بیٹے زِمری، ایتان، ہیمان، کلکول اور دارع تھے۔ 7کرمی بن زِمری کا بیٹا وہی عکر یعنی عکن تھا جس نے اُس لُوٹے ہوئے مال میں سے کچھ لیا جو رب کے لئے مخصوص تھا۔ 8ایتان کے بیٹے کا نام عزریاہ تھا۔
9حصرون کے تین بیٹے یرحمئیل، رام اور کلوبی یعنی کالب تھے۔
رام کی اولاد
10رام کے ہاں عمی نداب اور عمی نداب کے ہاں یہوداہ کے قبیلے کے سردار نحسون پیدا ہوا۔ 11نحسون سلمون کا اور سلمون بوعز کا باپ تھا۔ 12بوعز عوبید کا اور عوبید یسّی کا باپ تھا۔ 13بڑے سے لے کر چھوٹے تک یسّی کے بیٹے اِلیاب، ابی نداب، سِمعا، 14نتنی ایل، ردّی، 15اوضم اور داؤد تھے۔ کُل سات بھائی تھے۔ 16اُن کی دو بہنیں ضرویاہ اور ابی جیل تھیں۔ ضرویاہ کے تین بیٹے ابی شے، یوآب اور عساہیل تھے۔ 17ابی جیل کے ایک بیٹا عماسا پیدا ہوا۔ باپ یتر اسمٰعیلی تھا۔
کالب کی اولاد
18کالب بن حصرون کی بیوی عزوبہ کے ہاں بیٹی بنام یریعوت پیدا ہوئی۔ یریعوت کے بیٹے یشر، سوباب اور اردون تھے۔ 19عزوبہ کے وفات پانے پر کالب نے اِفرات سے شادی کی۔ اُن کے بیٹا حور پیدا ہوا۔ 20حور اُوری کا اور اُوری بضلی ایل کا باپ تھا۔
2160 سال کی عمر میں کالب کے باپ حصرون نے دوبارہ شادی کی۔ بیوی جِلعاد کے باپ مکیر کی بیٹی تھی۔ اِس رشتے سے بیٹا سجوب پیدا ہوا۔ 22-23 سجوب کا بیٹا وہ یائیر تھا جس کی جِلعاد کے علاقے میں 23 بستیاں بنام ’یائیر کی بستیاں‘ تھیں۔ لیکن بعد میں جسور اور شام کے فوجیوں نے اُن پر قبضہ کر لیا۔ اُس وقت اُنہیں قنات بھی گرد و نواح کے علاقے سمیت حاصل ہوا۔ اُن دنوں میں کُل 60 آبادیاں اُن کے ہاتھ میں آ گئیں۔ اِن کے تمام باشندے جِلعاد کے باپ مکیر کی اولاد تھے۔ 24حصرون جس کی بیوی ابیاہ تھی فوت ہوا تو کالب اور اِفراتہ کے ہاں بیٹا اشحور پیدا ہوا۔ بعد میں اشحور تقوع شہر کا بانی بن گیا۔
یرحمئیل کی اولاد
25حصرون کے پہلوٹھے یرحمئیل کے بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک رام، بونہ، اورن، اوضم اور اخیاہ تھے۔ 26یرحمئیل کی دوسری بیوی عطارہ کا ایک بیٹا اونام تھا۔
27یرحمئیل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض، یمین اور عیقر تھے۔ 28اونام کے دو بیٹے سمّی اور یدع تھے۔ سمّی کے دو بیٹے ندب اور ابی سور تھے۔ 29ابی سور کی بیوی ابی خیل کے دو بیٹے اخبان اور مولِد پیدا ہوئے۔ 30ندب کے دو بیٹے سلد اور افائم تھے۔ سلد بےاولاد مر گیا، 31لیکن افائم کے ہاں بیٹا یِسعی پیدا ہوا۔ یِسعی سیسان کا اور سیسان اخلی کا باپ تھا۔ 32سمّی کے بھائی یدع کے دو بیٹے یتر اور یونتن تھے۔ یتر بےاولاد مر گیا، 33لیکن یونتن کے دو بیٹے فلت اور زازا پیدا ہوئے۔ سب یرحمئیل کی اولاد تھے۔ 34-35 سیسان کے بیٹے نہیں تھے بلکہ بیٹیاں۔ ایک بیٹی کی شادی اُس نے اپنے مصری غلام یرخع سے کروائی۔ اُن کے بیٹا عتّی پیدا ہوا۔ 36عتّی کے ہاں ناتن پیدا ہوا اور ناتن کے زبد، 37زبد کے اِفلال، اِفلال کے عوبید، 38عوبید کے یاہو، یاہو کے عزریاہ، 39عزریاہ کے خلِص، خلِص کے اِلعاسہ، 40اِلعاسہ کے سِسمی، سِسمی کے سلّوم، 41سلّوم کے یقمیاہ اور یقمیاہ کے اِلی سمع۔
کالب کی اولاد کا ایک اَور نسب نامہ
42ذیل میں یرحمئیل کے بھائی کالب کی اولاد ہے: اُس کا پہلوٹھا میسع زیف کا باپ تھا اور دوسرا بیٹا مریسہ حبرون کا باپ۔ 43حبرون کے چار بیٹے قورح، تفّوح، رقم اور سمع تھے۔ 44سمع کے بیٹے رخم کے ہاں یرقعام پیدا ہوا۔ رقم سمّی کا باپ تھا، 45سمّی معون کا اور معون بیت صور کا۔
46کالب کی داشتہ عیفہ کے بیٹے حاران، موضا اور جازز پیدا ہوئے۔ حاران کے بیٹے کا نام جازز تھا۔ 47یہدی کے بیٹے رجم، یوتام، جیسان، فلط، عیفہ اور شعف تھے۔
48کالب کی دوسری داشتہ معکہ کے بیٹے شِبر، تِرحنہ، 49شعف (مدمنّہ کا باپ) اور سِوا (مکبینہ اور جِبعہ کا باپ) پیدا ہوئے۔ کالب کی ایک بیٹی بھی تھی جس کا نام عکسہ تھا۔ 50سب کالب کی اولاد تھے۔
اِفراتہ کے پہلوٹھے حور کے بیٹے قِریَت یعریم کا باپ سوبل، 51بیت لحم کا باپ سلما اور بیت جادر کا باپ خارِف تھے۔ 52قِریَت یعریم کے باپ سوبل سے یہ گھرانے نکلے: ہرائی، مانحت کا آدھا حصہ 53اور قِریَت یعریم کے خاندان اِتری، فوتی، سُماتی اور مِسراعی۔ اِن سے صُرعتی اور اِستالی نکلے ہیں۔
54سلما سے ذیل کے گھرانے نکلے: بیت لحم کے باشندے، نطوفاتی، عطرات بیت یوآب، مانحت کا آدھا حصہ، صُرعی 55اور یعبیض میں آباد منشیوں کے خاندان تِرعاتی، سِمعاتی اور سوکاتی۔ یہ سب قینی تھے جو ریکابیوں کے باپ حمّت سے نکلے تھے۔