1۔تواریخ 1
آدم سے ابراہیم تک کا نسب نامہ
1نوح تک آدم کی اولاد سیت، انوس، 2قینان، مہلل ایل، یارد، 3حنوک، متوسلح، لمک، 4اور نوح تھی۔
نوح کے تین بیٹے سِم، حام اور یافت تھے۔ 5یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔ 6جُمر کے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔ 7یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور رودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔
8حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔ 9کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔ 10نمرود بھی کوش کا بیٹا تھا۔ وہ زمین پر پہلا سورما تھا۔ 11مصر ذیل کی قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی، 12فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔ 13کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان اِن قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی 14یبوسی، اموری، جرجاسی، 15حِوّی، عرقی، سینی، 16اروادی، صماری اور حماتی۔
17سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مسک تھے۔ 18ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔ 19عِبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔ 20یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ، 21ہدورام، اُوزال، دِقلہ، 22عوبال، ابی مائیل، سبا، 23اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب اُس کے بیٹے تھے۔
24سِم کا یہ نسب نامہ ہے: سِم، ارفکسد، سلح، 25عِبر، فلج، رعو، 26سروج، نحور، تارح 27اور ابرام یعنی ابراہیم۔
ابراہیم کا نسب نامہ
28ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔ 29اُن کی درجِ ذیل اولاد تھی:
اسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ اُس کے باقی بیٹے قیدار، ادبئیل، مِبسام، 30مِشماع، دُومہ، مسّا، حدد، تیما، 31یطور، نفیس اور قِدمہ تھے۔ سب اسمٰعیل کے ہاں پیدا ہوئے۔
32ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے 33جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔
34ابراہیم کے بیٹے اسحاق کے دو بیٹے پیدا ہوئے، عیسَو اور اسرائیل۔ 35عیسَو کے بیٹے اِلی فز، رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح تھے۔ 36اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفی، جعتام، قنز اور عمالیق تھے۔ عمالیق کی ماں تِمنع تھی۔ 37رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔
سعیر یعنی ادوم کا نسب نامہ
38سعیر کے بیٹے لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔ 39لوطان کے دو بیٹے حوری اور ہومام تھے۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔) 40سوبل کے بیٹے علیان، مانحت، عیبال، سفی اور اونام تھے۔ صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔ 41عنہ کے ایک بیٹا دیسون پیدا ہوا۔ دیسون کے چار بیٹے حمران، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔ 42ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔
ادوم کے بادشاہ
43اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔
44اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔
45اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔
46اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔
47اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔
48اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔
49اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔
50اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا۔ (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا۔) 51پھر ہدد مر گیا۔
ادومی قبیلوں کے سردار تِمنع، علیاہ، یتیت، 52اُہلی بامہ، ایلہ، فینون، 53قنز، تیمان، مِبصار، 54مجدی ایل اور عِرام تھے۔ یہی ادوم کے سردار تھے۔